• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرپشن کیس میں شرجیل میمن ودیگرملزمان پر فرد جرم عائد

کرپشن کیس میں شرجیل میمن ودیگرملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی :کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، پولیس نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

جج نے کمرہ عدالت  میں اربوں روپے کرپشن کے الزامات پڑھ کر سنائے اورملزمان سے استفسار کیا کہ کیاا ٓپ جرم قبول کرتے ہیں؟،جس پر ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا،جس پر جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہےجبکہ کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply