شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور ماڈل سبینہ سید کو اپنی بہترین اداکاری کیساتھ بےباک رویے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سبینہ سید آئے روز اپنے نامناسب فوٹو شوٹ کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ مشہور اداکارہ سرخیوں میں آنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
اب اداکارہ کے ایک حالیہ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ سبینہ سید نے اپنے جم کے لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوگئیں۔
یاد رہے کہ سبینہ سید کو ڈرامہ سیریل ‘مجھے پیار ہوا’ کی انابیہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ نوجوان لڑکیاں انہیں ایک فیشن آئیکون کے طور پر قبول کرتی ہیں اور ان کے ہر سٹائل کو اپنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین اداکارہ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر جہاں ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں وہیں کچھ صارفین نے ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں