• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل نے سعودی عرب تک ریلوےلائن بچھانےکااعلان کردیا

اسرائیل نے سعودی عرب تک ریلوےلائن بچھانےکااعلان کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نے27عرب ڈالرکی لاگت سےسعودی عرب تک ریل نیٹ ورک بچھانے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیل کے علاقوں کو میٹروپولیٹن تل ابیب سے ملایا جائے گا اوراسی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ زمینی رابطہ قائم کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ’’ون اسرائیل پروجیکٹ‘‘ سمیت ریل نیٹ ورک کے ڈھانچے کے اقدامات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ ملک کے کاروباری اور سرکاری مراکز تک ٹرین کے ذریعے سفر کے وقت کو دو گھنٹے یا اس سے کم کرنے کیلئےڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ مستقبل میں ایلات سے بحیرہ روم تک ریل نیٹ ورک کے ذریعے سامان کی درآمدات و برآمدات کے قابل ہو جائیں گے اور اسرائیل کو ٹرین کے ذریعے سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب سے بھی جوڑ سکیں گے۔ہم اس پر بھی کام کر رہے ہیں۔
اسرائیل کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات بنتے نظر نہیں آرہے۔
لیکوڈ پارٹی کے سینئر رکن یولی ایڈلسٹائن نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کو بتایا ہے کہ میرے خیال میں سعودی عرب سے کسی معاہدے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply