• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حجاب نہ پہننے پر پولیس کے تشدد سے لڑکی کوما میں چلی گئی

حجاب نہ پہننے پر پولیس کے تشدد سے لڑکی کوما میں چلی گئی

ایران میں 16 سالہ لڑکی ارمیتا گیراوند کو میٹرو ٹرین اسٹیشن پر سوار ہونے سے پہلے خواتین پولیس اہلکاروں نے روکا تھا اور مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر نوعمر لڑکی کوما میں چلی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کے دو سرگرم کارکنوں نے رائٹرز کو بتایا کہ اس وقت لڑکی اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے اور خدشہ ہے اس کے ساتھ بھی مھسا امینی جیسا نہ ہو جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایران کی اخلاقی تربیت سے متعلق قوانین کا نفاذ کروانے والی پولیس کے ترجمان نے انسانی حقوق کی تنظیم کے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ارمیتا گیراوند کی حجاب کے معاملے پر اہلکاروں کے ساتھ تصادم کی خبریں بے بنیاد ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply