تاج محل کے دو دعوے دار سپریم کورٹ پہنچ گئے

آگرہ: محبت کی یادگار اور فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار، آگرہ کا تاج محل کس کی ملکیت ہے؟ حقوق کا دعویٰ سپریم کورٹ پہنچا تو عدالت نے بھی دعویداروں سے کاغذات مانگ لیے۔

تاج محل کے حقوق کے دو دعوے دار ہیں، بھارتی ریاست اترپردیش کے سنی وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ تاج محل اس کی ملکیت ہے۔ جب کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے بھی دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے سنی وقف بورڈ سے کہا کہ  اگر تاج محل پر اس کا دعویٰ درست ہے تو وہ مغل بادشاہ شاہ جہاں کے دستخط سے جاری کردہ کاغذات عدالت میں پیش کرے۔سنی وقف بورڈ کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شاہ جہاں کو ان کے بیٹے اورنگزیب نے1658میں قید کردیا تھا۔ وہ آگرہ قلعے سے ہی اپنی بیگم ممتاز بیگم کے مقبرے کو دیکھا کرتے تھے۔تقریباً18برس بعد دوران قید ہی شاہ جہاں1666میں انتقال کرگئے تھے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply