• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مارکیٹس،اداروں پرنوازشات،50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ

مارکیٹس،اداروں پرنوازشات،50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ

پنجاب میں کرونا وائرس کے باعث کیے جا نےوالے لاک ڈاون کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب میں ماہانہ امداد احساس پروگرام کےتحت دی جائے گی ،متعلقہ ضلعی افسران امداد لینے والوں کی فہرست تیار کریں گے جبکہ ضلعی افسران کی ٹیم کیش کی صورت میں پیسے پہنچائے گی۔

ذرائع کاکہناہےکہ اکنامک پیکج کے تحت ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کے ٹیکس کو 2 ماہ کےلئےمعاف کیا جائے گا، پنجاب کے سکولز کی فیسوں میں 50فیصد کٹوتی جبکہ پنجاب میں قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرتے ہوئےرعایتی وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بجلی کے بلوں سےمتعلق فیکٹریوں ، بڑے اداروں کو دو ماہ کے بلز کو ایک سال کے بلز میں تقسیم کرکے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کیلئے 12ارب رکھے گئے ہیں ،اس رقم سے ادویات کی خریداری، ماسک ، وینٹی لیٹرز سمیت دیگر ضروری اشیاءکی خریداری کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply