• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت میں سوشل میڈیا پر پابندی، واٹس ایپ کا حکومت کو چیلنج

بھارت میں سوشل میڈیا پر پابندی، واٹس ایپ کا حکومت کو چیلنج

بھارت میں مودی سرکارنے ایک اور بزدلانہ قانون کی آڑ میں سچائی کو دنیا سے چھپانے کی کوشش کی جس کیخلاف واٹس ایپ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ بھارت میں آج سے سوشل میڈیا کے متعلق نئے قوانین کا اطلاق ہونا تھا۔

واٹس ایپ کے مطابق نئے ڈیجیٹل قواعد سے صارف کی پرائیویسی ختم ہوجائے گی، کیونکہ بھارتی حکومت نے نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجنے والوں کی شناخت مانگی ہے۔

نئے قوانین کا مطلب ہے کہ کمپنی کو واٹس ایپ پر بھیجے گئے ہر میسج پر نظر رکھنی ہو گی۔ تاہم گوگل اور فیس بک نے کہا ہے کہ وہ نئے قوائد پر عمل کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔

بھارت میں حکومت نے فیس بک، ٹوئٹر اور اس جیسے دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے نئے قوانین کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بھارتی حکام کی شکایت پرکسی بھی مواد کو 36 گھنٹوں کے اندر ہٹانا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

قانون کے تحت ضابطوں پر عمل درآمد کے حوالے سے 25 فروری کو نوٹس جاری کرکے تین ماہ کے اندر اپنا جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔ اور ایسا نہ کرنے پر ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply