کراچی: عدالت میں ملزم نے جج کو جوتا دے مارا

کراچی کی مقامی عدالت میں ملزم نے جوتا جج کی جانب اچھال دیا تاہم جوتا جج کو نہیں لگا لیکن جج نے اس پر شدید برہمی کا اظہا رکیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم نے جوتا جج کو دے مارا تاہم خوش قسمتی سے جوتا جج کو نہیں لگا۔

ملزم نے جوتا جج کی جانب اچھالنے کے بعد کہا کہ اب مجھے سزا دو اس پر عدالت نے ملزم کے اس اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں عدالت نے ملزم تسلیم کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی اور ایک ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے جب کہ ملزم کی جانب سے جج کو جوتا مارنے کی خبر پھیل گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply