نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں،مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سینئر رہنما متحرک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تمام تنظیمی عہدیدار اور ونگز کو متحرک اور مزید فعال کرنے کے ٹاسک دے دیئےگئے،مسلم لیگ ن کے مختلف تنظیمی اجلاس اور کنوینشنز کا سلسلہ جاری ہے،آج مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکٹریٹ میں منعقد کیا جا رہاہے۔
اجلاس کی قیادت مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کریں گی،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام عہدے داروں کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔مریم نواز مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کریں گی۔
مریم نواز مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدے داران کو پارٹی قائد کے استقبال کے حوالےسے مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں