• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی

پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی

پی ٹی آئی کی طرف سے ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج صبح سیکریٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کرائی گئی۔

عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد دوست محمد مزاری اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے آج شام ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کر رکھا ہے، دوسری جانب ترجمان پنجاب اسمبلی نے آج ہونے والا اجلاس کی تردید کر دی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان نے کہا کہ آج طلب کئے جانے والے اجلاس کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply