• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف کو سعودیہ نے نہیں بلایا وہ شہباز کے خوف سے گئے: اعتزاز احسن

نوازشریف کو سعودیہ نے نہیں بلایا وہ شہباز کے خوف سے گئے: اعتزاز احسن

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا بلکہ وہ شہباز شریف کے خوف سے گئے۔ تمام جماعتوں میں تقسیم اور انتشار ہے لیکن پیپلزپارٹی میں کوئی انتشار نہیں، سب متحد ہیں، بلاول بھٹوکی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو سعودی عرب والوں نے نہیں بلایا، وہ شہبازشریف کے خوف سے چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کوتاثر دیا گیا کہ شہبازشریف سعودی عرب والوں کا منظور نظر ہے، شہباز شریف نے وہاں سے ٹیلی فون کیا کہ میں اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کر رہا ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں میں تقسیم اور انتشار ہے لیکن پیپلزپارٹی میں کوئی انتشار نہیں، سب متحد ہیں، بلاول بھٹوکی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ شہدا سے اظہار یکجتی کے لیے ملاقات کی گئی ہے، طاہرالقادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سمیع الحق سے اتحاد کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply