• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں ’را‘ کا نیٹ ورک بھارتی ٹی وی نے بے نقاب کر دیا

پاکستان میں ’را‘ کا نیٹ ورک بھارتی ٹی وی نے بے نقاب کر دیا

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا پاکستان میں نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا۔

بھارتی چینل نے ’را‘ کے ایک ایجنٹ ڈینیئل کا انٹرویو کیا جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں ’را‘ کی طرف سے جاسوسی کی اور پھر پکڑا بھی گیا۔

جاسوس ڈینیل نے انکشاف کیا کہ انہیں را کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا، جاسوس نے بھارتی ٹی وی پر بیٹھ کر کہا کہ جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔

سابق جاسوس بھارتی خفیہ ایجنسی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھارت کے لیے جاسوسی کی اور پکڑا بھی گیا جس کے بعد پاکستان میں 4 سال قید کاٹی۔

اس نے پاکستان کی قید میں اب بھی موجود ایک اور بھارتی باشندے راجو کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی ’را‘ کا ایجنٹ تھا.

بھارتی جاسوس ڈینیئل نے بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں، جبکہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ بے حالی کی زندگی گزار رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارتی ٹی وی پر بیٹھ کر اس نے کہا کہ ’را‘ اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply