• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روس نے 2امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنےکا حکم دیدیا

روس نے 2امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنےکا حکم دیدیا

روس نے امریکا کے 2 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنےکا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو 2 امریکی سفارت کاروں کو’شخصی طور پر نان گراٹا‘ قرار دیتے ہوئے انہیں 7 دونوں میں ملک چھوڑے کا کہا ہے۔ دونوں سفارت کار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

وزارت نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ روس میں امریکی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری جیفری سلن اور دوسرے سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین نے روسی شہر ولادی ووسٹوک میں امریکی قونصل خانے کے ایک سابق ملازم سے رابطہ رکھا تھا جسے اس سال کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سابق ملازم پر یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی اور اس سے متعلقہ امور کے بارے میں امریکی سفارت کاروں کے لیے معلومات جمع کرنے کا الزام تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ادھر سفارت کاروں کے ملک سے بے دخلی پر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ سفارتکاروں کی بے دخلی میرٹ کے بغیر ہے، روس نے تعمیری سفارتکاری کے مقابلے میں تصادم کاانتخاب کیا ہے، روس کے اقدام کا مناسب جواب دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply