• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کی حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بگڑتی صحت پر اظہار ِتشویش، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان کی حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بگڑتی صحت پر اظہار ِتشویش، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طب کر کے حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ حریت رہنما الطاف احمد شاہ گزشتہ پانچ سال سے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں، الطاف احمد شاہ کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے میں بھارتی حکام کی ناکامی انتہائی مایوس کن تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی لاپرواہی کے نتیجے میں الطاف احمد شاہ کی حالت بگڑتی جا رہی ہے، الطاف احمد شاہ کے اہل خانہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو خطوط بھی لکھے گئے لیکن خطوط کے باوجود ان کی صحت کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی بے حسی یہ ہے کہ الطاف احمد شاہ ابھی تک اسپتال میں داخل نہیں ہوئے ہیں، ان کے خاندان کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق الطاف احمد شاہ کو علی شاہ گیلانی کے داماد ہونے کی وجہ سے اذیت اور سزا دی جا رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے مطالبے سے آگاہ کریں کہ الطاف احمد شاہ کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے اور جیل سے رہا کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply