• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مریم، حمزہ کی مینار پاکستان آمد، قائد کی ایک جھلک کیلئے کارکن بیتاب

مریم، حمزہ کی مینار پاکستان آمد، قائد کی ایک جھلک کیلئے کارکن بیتاب

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ آج مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے مریم نواز اور حمزہ شہباز مینارپاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ سابق وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ دوسری جانب لاہوریے بھی اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بےتاب ہیں اور عوام کو جم غفگیر امڈ آیا ہے۔ جہاز سے نواز شریف کی آمد کی خوشی میں گل پاشی بھی کی گئی ہے۔

دریں اثناء نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی کیلئے فلائٹ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ مسلم لیگ ن جاپان کے صدر کو طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ن لیگ جاپان کے صدر نوراعوان کو پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ناصر جنوعہ بھی طیارے سے اتر گئے ہیں۔ اسلام آباد سے لیگی قائد کے طیارے نے اڑان بھر نے کی تیاری کرلی ہے۔

اس سے قبل انتظامیہ نے جہاز کے ٹیک آف کی اجازت طلب کی تھی۔نواز شریف لاہور پہنچ کر مینارپاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ قبل ازیں میاں نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد کی فضائی حدودمیں داخل ہوا۔ اسلام آباد ٹریفک کنٹرول نے میاں نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا، اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا۔ خصوصی پرواز ‘امیدپاکستان’ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وےپر لینڈ کر گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں محمد نواز شریف طیارے سے اتر گئے۔ میاں محمد نواز شریف مسکراتے ہوئے طیارے سے باہر آئے اور لاؤنج میں پہنچ گئے۔ نواز شریف کے ساتھ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔ ان کی امیگریشن اسلام آباد میں ہورہی ہے جبکہ باقی تمام مسافروں اور صحافیوں کی امیگریشن لاہور میں ہوگی۔

نواز شریف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کنڈونیشن درخواست پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر تھا، زیرعلاج ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکا، بیماری کی وجہ سے مجبور تھا، اپیل دائر کرنے کے دوران جو تاخیر ہوئی اور عرصہ کے لیے استثنیٰ دیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نواز شریف کا چارٹر طیارہ 3بجکر 5منٹ پر لاہور کے لیے روانہ ہوگا۔ نواز شریف کی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد چائے پی۔ لیگی ٹیم میں اعظم نذیر تارڑ ، امجد پرویز شامل ہیں۔ اسحاق ڈار اور ایڈووکیٹ قاضی مصباح بھی نواز شریف سے ملاقات میں شامل تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply