• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پٹھان کی ایمازون پرائم پر ریلیز ،سینسر شدہ مناظر بھی شامل

پٹھان کی ایمازون پرائم پر ریلیز ،سینسر شدہ مناظر بھی شامل

عالمی شہرت یافتہ شارخ خان اور دیپیکا کی فلم پٹھان 22 مارچ کو ایمازون پرائم پر ریلیز ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی اور ایمازون پرائم میں فلم کے سینسر شدہ مناظر بھی شامل ہوں گے۔’ پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کا کہنا ہے کہ فلم میں وہ مناظر بھی شامل ہوں گے جن کو سینما ریلیز کے موقع پر نکال دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سدھارتھ آنند نے اپنے بیان میں عندیہ دیا ہے کہ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز میں مرکزی کردار کی بیک سٹوری اور مذہب کو بھی بتایا جائے گا۔ پٹھان فلم اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو بھارت کے مقامی سینماؤں اور دیگر ممالک امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، مصر، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز ہوئی۔شاہ رخ کی فلم نے اب تک ایک ہزار کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply