پاکستان کا تمام غیر ملکیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ ان کی وزارت نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70سال میں 50ہزار لوگ پاکستان داخل ہوئے اورلاپتہ ہوئے۔ پاکستان داخل ہونے والوں کا کوئی پتہ نہیں سب کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا غیر ملکی ایلین کارڈ کے ذریعے بینک اکاوَنٹس کھول سکیں، کاروبار کرنے اور سم کارڈ لینے کی بھی اجازت ہوگی۔ جن کا ویزہ ختم ہوگیا ہے وہ دفتر خارجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ طورخم بارڈر پر 4 سے 5ہزار پھنسے پاکستانیوں کے لیے بارڈر کھولا جائے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کووڈ کا بہت زیادہ مسئلہ ہے۔ بارڈر ان کیلئےکھولا جائے گا جنہوں نے ویکسین کروائی ہے۔

افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی سعودی عرب اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں جانا چاہتے تھے۔ وہ لوگ افغانستان سے فلائٹ لینے گئے تھے۔ طورخم بارڈر صرف پاکستانیوں کیلئے کھولا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

شیخ رشید نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے بڑااقدام کرنے جارہے ہیں۔ پاکستان سے بیرون ملک منشیات نہیں جاتی بلکہ وہاں سے ادھرآتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply