• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی: ڈاکوؤں کی مردم شماری پر مامور استاد سے لوٹ مار

کراچی: ڈاکوؤں کی مردم شماری پر مامور استاد سے لوٹ مار

کراچی میں ڈاکوؤں نے مردم شماری پرماموراستاد کو لوٹ لیا جس کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مردم شماری پر مامورعملہ سرکاری سکول ٹیچر ہے جن سے ڈاکو ٹیبلٹ، جیکٹ، کیپ اور کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔ سرکاری سکول ٹیچر نےمقدمہ میں موقف اپنایاہے کہ وہ کام ختم کر کے گھر روانہ ہو رہا تھا۔ استاد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شاپر میں موجود سامان چھین لیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایس ایس پی ملیر حسن سردار کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے دوران عملے کو فل سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے متاثرہ عملہ کام ختم کر کے گھر روانہ ہو رہے تھے۔حسن سردار نے مزید کہا کہ ملزمان کے پاس اسلحہ نہیں تھا وہ عملے سے شاپر چھین کر فرار ہوئے تھے۔مقدمے کے متن میں کہا کہ شاپر میں مردم شماری ڈیوائس سمیت دیگر سامان موجود تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply