• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بات پر مودی کے یار کے فتوے لگے، مریم اورنگزیب

مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بات پر مودی کے یار کے فتوے لگے، مریم اورنگزیب

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بات کی تو مودی کے یار ہونے کے فتوے لگے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور عدلیہ بحالی تحریک میں وکلا کا کردار اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور عالمی برادری کو فیصلے پر عمل کرنا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری کی خاموشی پر سوال کیوں نہیں اٹھتا ؟ سابق بھارتی وزیر اعظم نے دورہ پاکستان پر مسئلہ کشمیر کے حل کی با ت کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بات کی تو مودی کے یار ہونے کے فتوے لگے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply