واٹس ایپ جلد زبردست فیچر متعارف کرانے والا ہے

دنیا کی مشہور و معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں آئے دن تبدیلیاں رُونما ہوتی رہتی ہے اور کمپنی اپنے صارفین کو مختلف فیچرز سے محظوظ کرتی رہتی ہے۔وبلیو اے بیٹا انفوکا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اب اینڈرائیڈ میں ڈارک موڈ پر کام کررہا ہے لیکن ابھی تک یہ بات معلوم نہیں ہے کہ آیا وہ مکمل طور پر کالا ہوگا جو اسمارٹ فونز میں پاور کے استعمال کو بہتر کرے گا یا نہیں۔ویب سائٹ نے مزید بتایا کہ واٹس ایپ رپلائی فیچر کیلئے ایک سوائپ تیار کررہی ہے ۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے 2.18.282بیٹا ورژن میں موجود نہیں ہوگا، کیونکہ صارفین کیلئے جاری کرنے سے قبل اِسے بہت بہتری کی ضرورت ہے۔ایپ کا یہ فیچر آئی او ایس صارفین کچھ برسوں سے استعمال کررہے ہیں۔ یہ فیچر صارفین کو جلدی جواب دینے میں مددگار ہے۔موجودہ فیچر میں صارف موصول ہونے والے میسج کو دبا کر رکھتے ہیں اور پھر آپشن کھُلنے پر رپلائی کرتے ہیں۔امید کی جارہی واٹس ایپ جلد ہی رِپلائی فیچر متعارف کرادیگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Xda-developers بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply