• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہالی وڈ؛ پہلے لکھاری تو اب اداکاروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا

ہالی وڈ؛ پہلے لکھاری تو اب اداکاروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا

ہالی وڈ کے ہزاروں اداکاروں کی یونین کی جانب سے اسٹریمنگ جائنٹ کے ساتھ مذاکرات کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ میں 63 سال بعد اداکاروں اور لکھاریوں نےبڑی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔دی اسکرین ایکٹر گلڈ کی جانب سے بڑے اسٹوڈیوز کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور دور پر رضامندی کے باوجود اداکاروں کی یونین کے ساتھ مذاکرات ادائیگیوں اور آرٹیفییشل انٹیلی جنس کے استعمال کے معاملے پر کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ ہالی وڈ میں معاوضوں اور سٹریمنگ سروسز کے آنے کے بعد کانٹریکٹس کی تبدیلیوں کے سلسلے میں اداکاروں کی یونین نے بھی لکھاریوں کی ہڑتال میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مذاکرات کے بعد اداکاروں کی 1 لاکھ 60 ہزار ووٹرز پر مشتمل یونین کی اکثریت کی جانب سے احتجاج کے حق میں ووٹ دیا گیا۔

مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہالی وڈ فلم اور ٹی وی کے اداکاروں نے رائٹرز کی ہڑتال کا حصہ بننے کا اعلان کردیا ہے۔ ہڑتال کے باعث نہ صرف ہالی وڈ پروڈکشنز متاثر ہوں گی بلکہ انڈسٹری کو مالی نقصان بھی ہوگا۔ اداکاروں اور مصنفین کوٹی وی اور فلم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کےاستعمال پر تحفظات ہیں جس کی وجہ سےوہ تنخواہوں میں بہتری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ہالی وڈ میں اسکرین رائٹرز 11 ہفتے سے ادائیگیوں کے معاملے اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال پر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply