پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور ملکی معیشت کامرکز کراچی کا شمار رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بدترین شہروں میں ہوتا ہے۔
برطانوی میگزین نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو دنیا کے پانچ سب سے کم قابل رہائش شہروں میں سے ایک قرار دیا۔
دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی 2023 کی عالمی درجہ بندی میں کراچی 173 شہروں میں 169 ویں نمبر پر قرار دیا گیا ہے، اس درجہ بندی میں کراچی سے نیچے صرف 4 شہر ہیں جن میں لاگوس، الجزیرہ، طرابلس اور دمشق شامل ہیں۔
فہرست میں شامل شہروں کو استحکام، صحت، ثقافت و ماحولیات، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے پیمانوں پر پرکھا گیا۔
دو ماہ قبل ای آئی یو انڈیکس 2022 کی جاری کردہ درجہ بندی میں زندگی گزارے کے اعتبار سے 172 شہروں میں کراچی کا 168 نمبر تھا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں