شہبازشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد:سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق، پیر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کوسب جیل قرار دیا، شہباز شریف قومی اسمبلی سیشن کے دوران منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اسلام آباد منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، انہیں آج اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، شہباز شریف کو موسم کی خرابی کے باعث پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں بذریعہ روڈ اسلام آباد منتقل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply