اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس متعارف

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی۔ وفاقی حکومت نے مسائل کے حل کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس متعارف کروادیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی قانون سازی کمیٹی نے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کیلئے مسودے کی منظوری دیدی۔ فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور ویڈیو لنک پر عدالت میں حاضری کی سہولت دستیاب ہوگیہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا قیام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گا، فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج کی تقرری متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کریں گے۔ فاسٹ ٹریک کورٹس مقدمات کا فیصلہ 120 روز میں کرنے کی پابند ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بطور پائلٹ پراجیکٹ پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ اسلام آباد میں قائم ہوگی، صوبے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عملدرآمد شروع کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی 1600 شکایات موجود ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply