• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی، وارننگ جاری

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی، وارننگ جاری

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مرتب ہونے لگے، برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر نے نئے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دئیے،  پرتگال اور اسپین میں شدید گرمی سے ایک ہفتے میں ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کل سال کا گرم ترین دن رہا جبکہ فرانس کے کئی شہروں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ جبکہ آئر لینڈ اور نیدرلینڈز کے کئی شہروں میں بھی شدید گرمی ہے، بیلجیئم میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

موسمیاتی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس حد تک گرمی کی اصل وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں،ماہرین کی جانب سے عوام کو وارننگ دی جا رہی ہے کہ ہی گرمی صحت مند لوگوں کے لیے بھی جان لیوا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ، اور اس کے اثرات اسپتالوں، سکولوں اور ٹرانسپورٹ کے نظام پر پڑ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب دنیا کا اوسط درجہ حرارت صرف ایک سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھ گیا ہے جو دنیا کے کئی حصوں کے صنعتوں کے لگنے سے پہلے دیکھا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے موسمیاتی سائنس کے ادارے، انٹر گورنمنٹل پینل آن کلائمیٹ چینج کے مطابق دنیا اب 125,000 سالوں میں گرم ترین دور سے گزر رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply