• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پشاور؛پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کاحملہ اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا

پشاور؛پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کاحملہ اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں تھانہ منتی پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی جسے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق منتی میں پولیس اسٹیشن پر جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کیا، جس پر پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد پسپا ہوئے اور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان خیبرپختونخوا پولیس نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تھانہ منتی میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کر کے مسلح شرپسندوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ پشاور پولیس نے ہمیشہ دلیری سے مقابلہ کیا ہے، ہم دہشتگردوں کی ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply