• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’’غلطی ہو تو واپس ہو جائیں‘‘ جنرلز اور لیڈرز کے لیے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے،عمران خان

’’غلطی ہو تو واپس ہو جائیں‘‘ جنرلز اور لیڈرز کے لیے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرلز اور لیڈرز کے لیے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی عقل کل نہیں ہوتا۔ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ غلطی ہو گئی تو واپس آ جائیں۔

پی ایف یو جے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ احساس نہیں کر رہی کہ وہ کیا حرکتیں کر رہے ہیں، اداروں اور عوام میں فاصلے بڑھتے رہے تو ملک کا نقصان ہو گا۔ تنقید پر گرفتاریوں سے فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے معلومات رک نہیں سکتیں، جتنی مرضی کوشش کر لیں سوشل میڈیا کنٹرول نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوچنا چاہیے کہ امپورٹڈ سیٹ اپ کتنی دیر چل سکے گا؟ ہم کمزور فوج کے متحمل نہیں ہو سکتے، مضبوط فوج ہمارا اثاثہ ہے، اسے ہم نے بچانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے، مغربی ممالک میں جمہوریت مستحکم ہے، پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہے، اس ملک پر 2خاندانوں کی32 سال حکمرانی رہی، ڈکٹیٹرز جب اپنے آپ کو ڈیموکریٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو سارے اداروں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایک ڈکٹیٹر اپنے آپ کو ڈیموکریٹ بناتا ہے تو وہ میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے،پاکستان میں تینوں ڈکٹیٹرز نے اداروں کو کمزور کیا، میڈیا پر کبھی اس طرح کلیم ڈاون نہیں کیا جو آج میں دیکھ رہا ہوں، نواز شریف کی ساری رپورٹس ایجنسیوں کی جانب سے نکلتی تھیں، میں نے کبھی میڈیا کو پیسے کھلانی کی کوشش نہیں کی،میرے حکم پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھایا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکی جنگ میں 80ہزار ہمارےلوگ شہید ہوئے اور قبائلی علاقے تباہ ہوئے، پاکستان اپنی تاریخ میں فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،امریکی سیکریٹری نے کہا وزیراعظم کو نہ ہٹا یا تو پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو معاف کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہماری معیشت اوپر جا رہی تھی،ہم نے مراسلے کو کابینہ اورنیشنل سکیورٹی کونسل میں رکھا ،امریکی کی جانب سے مراسلے میں کھلی دھمکی دی گئی تھی،سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،ایسی سائفر کسی بنانا ری پبلک کو بھی نہیں آتی،کیادنیا ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے ہٹایا جاتا ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان نے انکشاف کیا کہ عاطف خان کو بھی محمود خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے بلایا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply