امریکہ نے یوکرین کو کلسٹر بم دینے کا اعلان کردیا

روس سے لڑائی کے لیے امریکا نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان کردیا۔

ڈیموکریٹس نے بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بموں سے بچوں اور عام شہریوں کو خطرات ہوں گے۔

بائیڈن نے اسے مشکل فیصلہ قرار دے دیا اور کہا کہ اتحادیوں سے بھی بات کی تھی، یوکرین کے پاس اسلحہ ختم ہورہا ہے۔

پینٹاگون نے بھی کلسٹربم فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ نائب وزیردفاع نے کہا کہ کلسٹر بموں کے غیر ذمے دارانہ کو استعمال روکنے کے لیے یوکرین سے رابطے میں ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی صدر بائیدن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے اپنے تمام کیمیائی ہتھیار تباہ کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے ذخیرے کو بحفاظت تلف کر دیا ہے۔ یہ اقدام ہمیں کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے پاک دنیا کے قریب لایا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کا کہنا ہے کہ خطرناک کیمیائی مادے اس طرح تباہ کیے گئے کہ دوبارہ حاصل نہ کیے جاسکیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply