• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خیبرپختونخوامیں موسلادھاربارش،چھتیں گرنے سے 7افراد جاں بحق

خیبرپختونخوامیں موسلادھاربارش،چھتیں گرنے سے 7افراد جاں بحق

پشاور:خیبر پختونخوا سمیت قبائلی اضلاع میں 2دن سے جاری موسلادھار بارش کے باعث مختلف مقامات پر چھتیں گرنے سے 7افراد جاں بحق اور 10  افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں 2دن سے ہونے والی موسلادھار بارش سے تباہی مچادی۔

دیر بالا کے علاقے  کارو درہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق جبکہ گندیگار میں مکان پر بھاری پتھر  گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تاہم علی گاسر کے علاقے میں خاتون گھر کی چھت سے برف ہٹاتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گرکر جاں بحق ہوگئی۔

باجور کی تحصیل ناوگئی میں مکان اور چارسدہ میں مدرسے کی چھتیں گرنے کے سبب خاتون، بچے سمیت 6افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

چاروں واقعات کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرملبے تلے دب جانے والی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پشاور میں نکاسی آب کی بحالی کی کمپنی ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو ظفر علی شاہ نے مسلسل بارشوں کے سبب صفائی کے عملہ کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شکایت کی صورت میں فوری طور پرڈبلیو ایس ایس کمپلینٹ نمبرز 1334 پر رابطہ کریں تاہم ضلعی انتظامیہ نے بھی حالیہ بارشوں کے باعث الرٹ جاری کررکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply