شادی شدہ خواتین کے ایسے مسائل جن کے حل جاننا ضروری ہے

مباثرت کے دوران اگر خواتین کو زیادہ درد ہوتا ہے تو اس کی وجہ    تھائی رائیڈ کے مسائل، ذیابیطس یا ہارمونل ایشوز  ہوسکتے ہیں ،ان بیماریوں کے سبب  چکناہٹ کم ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے جماع (intercourse)میں تکلیف ہوسکتی ہے۔
بیرونی طور پر کسی چکنی چیز کا استعمال یا ہارمونل تھیراپی خشکی کو ختم کرنے میں مدد کر سکتی ہے ۔اگر مسئلہ بر قرار رہے تو کسی اچھی  گائنا کولوجِسٹ سے مشورہ کریں

 مباشرت (sexual health) کے بعد ویجائنہ سے سیال کا اخراج تو ایک قدرتی عمل ہے البتہ اگر اس میں سے بدبو آنے لگے یا اس جگہ پر خارش یا جلن ہونے لگے تو اسکی وجہ ویجائنل انفیکشن ہو سکتی ہے ۔  بیکٹیریا  اور فنگس  اس کا سبب ہوسکتے ہیں   ۔بروقت علاج ہی مسئلے کا حل ہے

اگر آپ کا مباثرت کرنے کا زیادہ دل نہیں چاہتا تو اس کی وجہ کوئی   طبی مسئلہ، ذہنی تناؤ یا معاشرتی مسائل ہوسکتے ہیں ۔ اینٹی ڈپریسنٹ یعنی ذہنی دباؤ کم کرنے والی ادویات سے  بھی مباشرت میں  دلچسپی کم ہو سکتی ہے ۔شریکِ حیات اور  ڈاکٹر سے مشورہ اور بروقت علاج  ہی آپ کی مشکل آسان کرسکتے ہیں ۔

 سرعت انزال (ejaculation)میں مشکل کا کیا سبب ہوتا ہے؟

سرعت انزال بھی ایک بڑا مسئلہ ہے،بعض مردوں میں جماع سے قبل سیال کا اخراج ہوتا ہے جو کہ ایک نارمل عمل ہے ۔ اس کا مقصد جماع کے لئے ضروری چکناہٹ کو پیدا کرنا ہے ۔اسے ہیجان شہوت (orgasm) سے تشبیہ  دی  جا سکتی  ہے ۔ رفع حاجت کی طرح اس پر بھی عمر اور تجربے کے ساتھ کنٹرول آجاتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق تین میں سے ایک مرد کو سرعت انزال میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے لیکن وہ عمر بڑھنے کے ساتھ اس پر قابو پانا سیکھ لیتے ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

 جنسی تعلق  کے نتیجے میں  (STI) میں گونوریا اور کلیمیڈیا  انفکشن پھیلتے ہیں ۔ جن کی تشخیص اور علاج بآسانی ممکن ہے ۔ البتہ اگر لاپرواہی برتی جائے تو ان سے عورت دائمی کمر درد کا شکار ہو سکتی ہے ۔ پریگننسی میں بلیڈنگ یہاں تک کے بانجھ پن کی وجہ بھی یہ انفیکشنز ہو سکتے ہیں ۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply