گہرے سانس لینے کی مشق آپ کو زیادہ دیر تک صحتمند رکھ سکتی ہے

سانس لینے کا عمل آپ کو زندہ تو رکھتا ہی ہے لیکن اس کے علاوہ بھی اگر آپ گہرے سانس لینے کی عادت اپنا لیں تو صحت کے حوالے سے بے شمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

کھلی ہوا میں سانس لینے کی عادت آپ کو   دمہ، برونکائٹس اور سینے میں درد جیسے امراض کے خطرات سے محفوظ رکھتی ہے۔

اگر آپ کو اکثر قبض رہتی ہے تو آپ کا نظامِ انہضام خراب ہے، اور صحیح سے سانس نہ لینے والے افراد کو یہ شکایت ہوتی ہے۔ روزانہ گہری سانسلینے کی مشق کریں ، اس سے آپکا نظام انہظام درست طریقے سے کم کرے گا ۔

کسی بھی بیماری کے بعد ریکوور ہونے کے لئے لمف سسٹم کا درست کام کرنا بہت ضروری ہے لمبی سانس لینے سے یہ نظام سہی کام کرتا ہے اور کسی بھی قسم کی بیماری کی صورت میں یہ نظام آپکو جلد صحت یابی کی طرف لے جاتا ہے۔

لمبی اور گہری سانس لینے سے خون کی گردش تیز ہوتی ہے، دل کو صحیح  مقدار میں آکسیجن ملتی ہے  جس کی وجہ سے آنکھوں اور دماغ تک خون درست  طریقے سے پہچتا ہے۔

قوت مدافعت کا سہی کام کرنا انسانی جسم کے لئے بہت ضروری سے ۔یہ نظام مختلف بیماریوں کے خطرات کو کم کر تا ہے دن میں ایک بار گہری سانس لینے سے مدافعتی نظام تندرست رہتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لمبی اور گہری سانس لینے سے دماغ سہی طریقے سے کام کرتا ہے اور دماغ میں سوچنے سمجھنے اور سہی فیصلے لینے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ڈپریشن ہونے کی صورت میں اگر کھلی فضا میں گہری سانس لی جائے تو ان سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply