• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کتنا محفوظ ملک ہے،غیر مُلکی سیاحوں نے پوری دنیا کو بتا دیا

پاکستان کتنا محفوظ ملک ہے،غیر مُلکی سیاحوں نے پوری دنیا کو بتا دیا

جنت نظیر گلگت بلتستان میں خاص طور پر بین الاقوامی سیاحوں کا جَّمِ غفیر،غیر ملکی سیاحوں نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہمیشہ سے مرکزِ سیاحت گلگت بلتستان کو حالیہ برسوں میں سیاحتی لحاظ سے بہت پذیرائی ملی ہے اور پاکستان سیاحتی لحاظ سے انتہائی محفوظ ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کشش کی وجوہات وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور مختلف وادیوں کا دلفریب حُسن ہے،حکومت اور پاک فوج کی انتھک کاوشوں نے وادی گلگت بلتستان کو اس کی شناخت لوٹا دی ہے، افواجِ پاکستان کی خصوصی توجہ اور کارآمد منصوبوں کی بدولت یہ وادی اب امن و امان کا گہوارہ بن چکی ہے،ملک بھر سے سیاح یہاں کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کھنچےچلے آتے ہیں،سیاحوں میں ناصرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی وادی گلگت بلتستان کے دلدادہ نکلے۔

سال بھر میں اور خاص طور پر عید کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے گلگت بلتستان کا رُخ کیا،تقریباً 8000 سے 10,000 کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے یہ عید گلگت بلتستان میں منائی،سیاحوں نے پاک فوج کے توسط سے ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور آئندہ بھی آنے کے عزم کا اظہار کیا، غیر ملکی سیاحوں نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان اور اس کی حسین وادیاں دنیا کے باقی حسین خطوں سے بڑھ کر حسین ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحتی لحاظ سے انتہائی محفوظ ملک ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تصویر بشکریہ بی بی سی اردو

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply