• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایم ایف معاہدےکےاثرات،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈاضافہ

آئی ایم ایف معاہدےکےاثرات،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈاضافہ

آئی ایم ایف سے ڈیل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہونے لگا،مارکیٹ کھلتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کے بعد کاروبارکے پہلے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچیج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2371 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا۔کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس یکدم 5.3 فیصد اوپر گیا جس کے بعدکاروبار ایک گھنٹے کےلیے روک دیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس 44ہزار کے قریب پہنچ گیا اور انڈیکس 2068 پوائنٹس اضافے سے 43521 تک جا پہنچا۔

ایک گھنٹے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا دوبارہ آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 5.62 فیصد اضافے سے 43783 پر چلا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی معاہدہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا یہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گااور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی جب کہ معاہدے پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply