خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں

مصر میں خاتون رکن پارلیمنٹ کو امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری پارلیمنٹ کی رکن الوفد پارٹی سے تعلق رکھنے والی نشوۃ رائف کو جنوب الوادی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے تیسرے سال کا امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر حنفی جبالی نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کا امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرنے کا معاملہ اخلاقیات کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ الزام ثابت ہوا تو خاتون رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

نشوۃ رائف کی الوفد پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ نقل سے متعلق کمیٹی کی تحقیقات اور رپورٹ پر منحصر ہے۔جنوب الوادی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دعوی کیا تھا کہ یونیورسٹی کی خاتون ایگزامنر نے ایک طالبہ کو ایئر فون کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑا۔ طالبہ نے ائیر فون ایگزامنر کے حوالے کرنے سے انکار کیا۔ بعد میں پتا چلا کہ طالبہ رکن پارلیمنٹ ہیں جنہیں امتحان دینے سے روک دیا گیا۔رکن پارلیمنٹ نشوۃ رائف نے امتحان دینے سے روکنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply