واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے اختیارات

دنیا کی نمبر ون میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے گروپ ایڈمن کا درجہ رکھنا کبھی کبھی وزیر اعظم ہونے کا احساس دلاتا ہے۔ جس کے پاس اختیارات ہیں لیکن اختیارات کے  ساتھ ذمہ داریاں بھی ہیں۔  واٹس ایپ کی تخلیق سے ہی  گروپ میں ممبران کو شامل کرنا ایڈمن کا خاصہ رہا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس سے ایک عام ممبر اور ایڈمن کے درمیان فرق کیا جاسکتا ہے۔ گروپ سے کسی ممبر کو ہٹانے کا اختیار بھی ایڈمنسٹریٹر کے پاس ہوتا ہے۔ چاہے کوئی بھی ممبر ہو اگر وہ گروپ پر مسائل کا سبب بن رہا ہے تو ایڈمن اس کو ہٹانے کی سکت رکھتا ہے۔ اگر گروپ کی ذمہ داریاں بڑھ جائیں اور ان پر گرفت مشکل ہورہی ہو تو آپ کسی اور فرد کو بحیثیت ایڈمن  تعین کر سکتے ہیں۔ بالکل تعیناتی معاملے کی طرح، صرف ایڈمن ہی دوسرے ایڈمن کی ایڈمنسٹریٹیو رسائی کو روک سکتا ہے یا اسے کالعدم قرار دے سکتا ہے۔ واٹس ایپ کے نئے فیچر ڈس مس ایز ایڈمن سے ساتھی ایڈمنز کو ہٹانا پہلے سے زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ آپ نے حال ہی میں رسٹریکٹڈ گروپ فیچر کا اضافہ کیا ، جس سے صرف ایڈمن کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ گروپ پر میسج ، ڈاکیومنٹس، ویڈیوز، تصاویر، وائس میسجز وغیرہ بھیجے اور گروپ ممبران انہیں صرف موصول کریں۔ پہلے گروپ کا کوئی بھی ممبر گروپ کے متعلق معلومات میں تبدیلی کر سکتا تھا۔ اب یہ اختیار گروپ ایڈمن کے پاس ہے کہ ان تبدیلیوں کی اجازت وہ کس کس کو دیتا ہے۔ ان کے پاس گروپ ڈیلیٹ کرنے کے کا اختیار بھی ہے۔ ایسا وہ تمام ممبران کو ہٹا سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply