کراچی میں ملک کی پہلی الیکٹرک بس چل پڑی

: کراچی میں ملک کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا، یہ بس ملیر، ایئرپورٹ سے ہوکر سی ویو تک جائے گی جس کا کرایہ پچاس روپے رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افتتاح وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کیا ان کے ہمراہ ناصر حسین شاہ، سعید غنی بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی کے لیے پہلی الیکٹرک بس سروس شروع کی جا رہی ہے، یہ بس ماحول دوست ہے جو کس قسم کی آلودگی نہیں پھیلائے گی، یہ بجلی سے چارج سے ہوتی ہے اور ایک چارج پر 240 کلومیٹر چلتی ہے، بس کی شروعات ملیر ٹینک چوک سے شروع ہوگی جو ایئر پورٹ سے شارع فیصل سی ویو تک جائے گی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بس سروس ایئرپورٹ تک نہیں جاتی، پرائیویٹ ٹیکسی ایئرپورٹ تک 1500 روپے تک وصول کرتی ہے جبکہ الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے ہوگا۔ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جس میں کسی نے پہلے ایسی پروجیکٹ نہیں دیئے، عوام سے گزارش ہے کہ اس بس کا خیال رکھیں یہ سہولت آپ کے لیے ہے اس طرح کے مزید پروجیکٹس لائیں گے، پیپلز پارٹی باتیں نہیں کام کرتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے تین سال سے زائد عرصے تک اقتدار میں رہے لیکن ٹکے کا کام نہیں کیا، انہوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟ سندھ کے لیے کیا کیا؟

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply