• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس، توانائی سمیت مختلف اقتصادی شعبہ جات میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔ جو تقریباً ایک ارب ڈالر تک ہو گی۔

یو اے ای کی سرمایہ کاری سے آئی ایم ایف کے قرضوں کی ساتویں اور آٹھویں قسط ملنے سے قبل ہی پاکستان کی مالی مشکلات، ڈالرز کی اونچی پرواز اور ادائیگیوں کے نظام میں استحکام پیدا ہو گا۔

ابوظہبی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے، صحت، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں ان شعبوں میں سرمایہ کاری کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں اور شعبوں کو تلاش کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی جا سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply