• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکیہ اور شام میں زلزلہ امریکی خفیہ ٹیکنالوجی کا نتیجہ ،نیا دعویٰ سامنے آگیا

ترکیہ اور شام میں زلزلہ امریکی خفیہ ٹیکنالوجی کا نتیجہ ،نیا دعویٰ سامنے آگیا

 ترکیہ اور شام میں آنیوالے زلزلےمیں امریکا کا ہاتھ نکلا ۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ تین ہفتے قبل اس زلزلے کی پیشنگوئی کی تھی ۔پیشگوئی کی گئی تھی کہ  7.4 کی شدت کا زلزلہ آئے گا۔ امریکی جہاز ترکی میں لنگر انداز ہوا اور ہارپ کا بٹن دبایا گیا! سفارتخانے بند کر کے ارکان واپس بلا لئے گئے۔

 

ایک اور صارف نے لکھا2 فروری 2023 بوقت 15:23 امریکی ہتھیار ہارپ سے ایک مصنوعی زلزلہ پیدا کرنے کے لیے آئونوسفیئر کو توانائی بخشنے کے نتیجے میں یہ بادل نمودار ہوئے، وہ استنبول میں مصنوعی زلزلہ لانا چاہتے تھے، انہوں نے جان بوجھ کر قونصل خانے بند کر دیئے۔

 

HAARP دراصل  ”ہائی فریکونسی ایکٹو آرورل ریسرچ پروگرام“ کا مخفف ہے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ HAARP سسٹم موسمی واقعات میں ہیر پھیر کرنے اور تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہارپ کو ترکی کو مغرب کے ساتھ عدم تعاون کی سزا دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

متعدد سوشل میڈیا صارفین تبصرے کر رہے ہیں کہ امریکی بحری جہاز ”یو ایس ایس نِٹز“ نے ترکی کے نیچے موجود زلزلے کی بڑی فالٹ لائنوں پر سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔ جو کہ یورپ میں امریکی بحری افواج کے مطابق 3 فروری کو استنبول کے ساحل پر لنگر انداز ہوا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply