فرانس میں انٹرنیٹ جزوی طور پر بند کرنے کی تیاریاں

فرانس نے جزوی طور پر مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی پر عارضی پابندیاں عائد کردیں۔

تفصیلات کےمطابق فرانس کی وزارت داخلہ و اوورسیز نے حالیہ ہنگاموں کے تناظر میں عوامی تحفظ اور امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔فرانس کی وزارت داخلہ و اوورسیزکی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 3 جولائی سے رات کے اوقات میں مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی پر عارضی پابندیاں لاگو ہوں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان پابندیوں کا مقصد سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنا ہے ۔یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ پابندیاں بنیادی خدمات جیسے ہسپتالوں، ہنگامی خدمات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو متاثر نہیں کریں گی۔اس کے علاوہ موبائل اور لینڈ لائن آپریٹرز بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی سروسز کو چلاتے رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply