• صفحہ اول
  • /
  • کالم
  • /
  • کیا بھٹو پاکستان کی معیشت تباہ کرنے کا سبب بنا تھا؟/عامر حسینی

کیا بھٹو پاکستان کی معیشت تباہ کرنے کا سبب بنا تھا؟/عامر حسینی

بھٹو کی نیشنلائزیشن یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر پاکستان کی آج کی اربن چیٹرنگ کلاس ہو یا پھر پاکستان کے کمرشل لبرل ہوں یہ ایک دم سے بھڑک جاتے ہیں اور بھٹو کو پاکستان کی معشیت کا ولن بناکر دکھاتے ہیں-

مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کی شہری مڈل کلاس کے جو سیکشن آج ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کی معشیت کا ولن بناکر دکھاتے ہیں ان کی اکثریت ایسے گھرانوں کی ہے جو بھٹو کے دور کے ثمرات سے مڈل کلاس میں داخل ہوئے۔

پنجاب کی جامعات میں اکثر وبیشتر بھٹو کی نیشنلائزیشن کو لیکر اب بھی جو ریسرچ ہوتی ہے وہ بھٹو کو معشیت کا ولن ثابت کرتی ہے۔ بھٹو سے پاکستان کی اربن چیٹرنگ کلاس کی نفرت کا سبب کیا ہے؟

ایک پی ایچ ڈی کا تھیسس دیکھیں

The power of Bhutto’s rhetoric was potent enough to make
the poor and illiterate, teeming millions of Pakistanis to
believe in the compatibility of Islam with socialism.

اس کا سادہ سا ترجمہ کیا جائے تو کچھ یوں بنے گا

“بھٹو کی جو جادو بیانی تھی وہ کروڑوں غریبوں اور ان پڑھو پاکستانیوں کی بھیڑ کو یہ یقین دلانے کے لیے کافی تھی کہ اسلام اور سوشلزم ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں”

کمرشل لبرل ہوں یا دائیں بازو کے لکھاری یہ سب کے سب مل کر بھٹو ، پیپلزپارٹی کو گرانے کے لیے پورا زور لگاتے رہے لیکن عوام ایوب خان کے اقربا پرور ترقی کے ماڈل سے تنگ تھے ، بھٹو نے ان کروڑوں ‘ان پڑھ اور جاہل بھیڑ’ پر بھروسہ کیا اور مغربی پاکستان ميں ان کی جیت سبب بھی یہی تھا-

At the
time he took office as President on December 20, 1971,
Pakistan faced an uncertain economic future.15 Many factors
contributed to this state of affairs: the two most important of
them merit mentioning here are the popular discontentment
with the model of development vigorously pursued during
1960’s and the situation created by the independence of
Bangladesh. The mass movement successfully championed
by Bhutto against the regime of Ayub Khan was in part
aimed at his economic strategy, which was held responsible
for an inequitable distribution of incomes amongst various
classes of polity and regions of country. This aspect of Ayub
regime disturbed majority of the people of the then West
Pakistan, who in the elections of 1970 voted in favour of
Bhutto’s PPP.16 As mentioned earlier, the PPP in its
manifesto promised to create a more equitable social order.
Before the Bhutto government came into power, trauma of
the civil war and separation of East Pakistan was witnessed
by the nation and with it, the economic consequences
anticipated by many of the serious scholars of Pakistan’s
economy and by industrial magnates.17 It was believed that
West Pakistan would not be able to find an alternate market
for its industrially manufactured agricultural goods. The
performance of even private sector, the sector that had
exhibited enormous pace of dynamism and on the basis of
which Ayub termed his decade in power ‘a decade of
development’- bogged down as the rate of savings and
investment showed. Shahid Javed Burki, who has written
:substantially on Bhutto’s period incisively depicts

In 1969-70, the last relatively normal year, the nation had saved”
13.3 percent of its wealth, but this declined to only 8.4 percent in
1971/72. Investment by private entrepreneurs declined to 5.4
percent of the nation’s output, from 8.5 percent in 1969/70. At 5.4
percent, private investment was just sufficient to offset the
depreciation of the existing stock of machinery and capital. In other
words, at the start of Bhutto’s period, the people were putting
enough resources into the economy to keep it going at about its
present level of activity. Very little was being invested for the sake “of the future
The foregoing analysis of Burki entails one to conclude that
a situation of uncertainty prevailed with no bright future
expectations. With it, Pakistan’s outstanding debt had raised
manifold from that of 97 million US dollars in June 1959.
delivered power to a civilian regime, in such circumstances.The delivered power to a civilian regime, in such circumstances.military, after ruling for almost decade and a half,
delivered power to a civilian regime, in such circumstances.
Bhutto brought majority of those people into his cabinet who
were never accommodated before into the existing power
spectrum of Pakistan. They were of socialist leanings and
keenly wanted to curb the power of the privileged elites and
to redefine the relationship between bureaucratic-military
elites and the financial industrial groups.

The Order envisioned three
immediate objectives: decentralization of national wealth;
reorganization of industrial units and their management
structure; and consolidation and expansion of the public
sector.

پاکستان میں انگریزی پریس ہو یا اردو یا پھر سوشل میڈیا ہو وہ ایک ہی پروپيگنڈا کرتا ہے کہ بھٹو کی نیشنلائزیشن نے پاکستان میں پرائیویٹ صنعتکاری کو تباہ و برباد کردیا۔۔۔۔ یہ ایک متھ ہے جس کے پیچھے نہ کوئی دلیل ہے نا ہی منطق

nationalization of industries did loosen the clutches of
concentration of wealth. The control of assets of the large
manufacturing sector dropped from 41.7 percent for the top
41 industrial houses to 31 percent for 39 industrial houses.
At the same time, the share of the top 10 industrial houses
dropped from 24.8 percent to 18.2 percent.
These facts are
sufficient to suggest that the financial industrial houses were
weakened, not destroyed.
The top 39 industrial houses
continued with controlling 40 percent of the private assets
and over 45 percent of the private domestic assets;
nationalization, however, brought minor changes in the
position of some of the industrial houses and Dawood,
Saigol, Crescent, Hoti and Adamjee emerged as the top five
industrial houses, erstwhile.

بھٹو کی جس نیشنلائزیشن کو پاکستان کے لبرل اور دایاں بازو مل کر پاکستان میں پرائیویٹ سرمایہ کاری کی مکمل تباہی بتاتا ہے ، زرا دل پر ہاتھ تھام کر زرا سن لیں

بھٹو کی نیشنلائزیشن نے ارتکاز دولت کے شکنجے کو زیادہ ڈھیلا نہیں کیا-پاکستان کے ٹاپ کے 41 بڑے صنعتی گروپوں کا کل صنعتی اثاثوں کے 41 فیصدی کم ہوکر 39 بڑے صنعتی گروپوں کا حصّہ 31 فیصد رہ گیا- جبکہ ٹاپ کے 10 بڑے صنعتی ہاؤسز کا شئیر 24 فیصد سے 18 فیصد رہ گیا- اس سے صاف پتا چلتا ہے کہ نجی مالیاتی ادارے کمزرو تو ہوئے تھے تباہ نہیں ہوئے تھے۔
بھٹو کی نیشلائزیشن کے باوجود 39 بڑے ٹاپ کے صنعتی گھرانوں نے 41 فیصد اثاثے تھے جبکہ ان ڈومیسٹک پرآئیویٹ اثآثوں کی شرح 45 فیصد تھی- صنعتی گھرانوں کی پوزیشن میں تھوڑی سی تبدیلی آئی اور پانچ بڑے صنعتی گھرانے ٹاپ پر بنکر سامنے ائے ان میں داؤد گروپ، سہگل، آدم جی، ہوتی گروپ آف انڈیسٹریز شامل تھے۔

شفقت سعید صاحب لکھتے ہیں

The reliable data shows that nationalization did not diminish
the power of the established groups of Pakistan’s economy
except reshuffling their status among themselves;
substantial losers proved to be those who suffered in East
Pakistan. Since heavy industry had not been a lucrative
investment area for the habitually favours-expectant
industrialists of the country, therefore Bhutto’s government
rapidly moved to expand public sector in this area.

اس اقتباس سے بھی صاف پتا چل جاتا ہے مغربی پاکستان میں جو قائم دائم طاقتور معاشی گروپ تھے ان کے ہاں پوزیشن میں تو ردوبدل ہوا لیکن اس سے ان کی طاقت کو کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور اصل نقصان تو مشرقی پاکستان مییں سرمایہ لگانے والوں کو ہوا-

شفقت سعید کی بات سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ پاکستان میں بھاری صنعتوں کو پرکشش اور منافع بخش نہیں سمجھا جاتا تھا تو بھٹو صاحب نے پبلک صنعتی سیکٹر میں بھاری صنعتوں کو فروغ دینے کی طرف قدم اٹھایا-

بھٹو کے مخالفین کہتے ہیں کہ 1973ء میں بھٹو نے کوکنگ آئل، گھی ، بسکٹ وغیرہ بنانے کی کمپنیاں قومیائے کی کیا ضرورت تھی ؟

In the summer of 1973, flood devastated the country as all
the major rivers cut through the protective embankments
built in 1950s. According to official estimates, 200 lives were
lost and four million acres of crops were inundated, 885000
homes were seriously damaged, 54,000 heads of livestock
were lost and 38 million dollars of damage was done to
infrastructure.38 The flood preceded by severe shortage of
sugar, wheat and cooking oil. Basic items of consumption
could not be delivered to the affected areas because the
bureaucracy was being reorganized that very summer.39
Administrators were also demoralized due to massive
reforms in bureaucracy and removal of anti-regime officers.
Mubashir Hasan impressed upon Z.A. Bhutto that shortage
was artificially created by the business community to
discredit the incumbent government. Reacting to the
situation and influenced by Finance Minister’s persuasion,
Bhutto, on August 16, 1973, announced nationalization of
the vegetable oil industry and the cotton trade, blaming the

1973 کے سیلاب سے پھیلی بدترین تباہی اور اس دوران کھانے پینے کی چیزوں کی بلیک مارکیٹنگ سبب بنی تھی کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے ضرورت کے بنانے کے کارخانوں کی-

For Bhutto, economic growth without social
improvement was meaningless. He wanted a shift in the
existing development strategy of ‘functional inequality’. The
new strategy he propounded comprised of the following
strands: (i) reducing social inequalities; (ii) enhancing
employment opportunities by widening public sector; (iii)
upgrading literacy level through bringing educational
institutions under the state patronage; (iv) generating
economic growth through the involvement of public sector.
A large number of big projects which Burki describes ‘grand
solutions’, were also completed during Bhutto regime.

بھٹو صاحب کی معاشی پالیسی کیا تھی ۔۔۔۔ ان کے نزدیک معاشی گروتھ سماجی بہتری نہیں لاتی تو اس کا کوئی مطلب نہیں تھا- اور ایوب خان کا ترقی کا ماڈل سماجی بہتری لائے بغیر معاشی نمو پر فخر کرنا تھا- بھٹو صاحب نے ‘سماجی اعتبار سے عدم مساوات کو کم کرنے ، پبلک سیکٹر کو پھیلاتے ہوئے روزگار کے مواقع کو بڑھانا، اور تعلیمی ادارون کو سرکاری کنٹرول میں لیکر شرح خواندگی بڑھانا، پبلک سیکٹر کو ملوث کرتے ہوئے معاشی گروتھ کو بڑھانا – برکی اسی لیے کہتا ہے کہ بھٹو کے دور میں ہی کئی ایک بڑے پروجیکٹ جنھیں وہ “گرینڈ سالوشن / بڑے حل کہتا ہے مکمل ہوئے-

1971-72 میں پرائیویٹ سرمایہ کاری کا تناسب 92 فیصد سے زائد تھا اور پبلک سرمایہ کاری صرف 7 ء4 فیصد پر کھڑی تھی -72-73 میں سرکاری سرمایہ کاری کا تناسب8 فیصد اور پرائیویٹ کا 92 فیصد، 1976-77 میں پبلک سرمایہ کاری کا تناسب 70ء 6 اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کا تناسب 29ء6 رہ گیا تھا- 71 میں پبلک سرمایہ کاری 90 ملین تھی جبکہ نجی سرمایہ کاری 1235 ملین تھی جبکہ 77ء میں پبلک سرمایہ کاری 4315 اور نجی سرمایہ کاری 1795 پر کھڑی تھی –

پاکستان میں گروتھ ریٹ اور سماجی بہتری کو ساتھ ساتھ لیکر چلنے کے بھٹو حکومت کے عزم کو پاکستان کی گماشتہ سرمایہ داری نے نجی سرمایہ کو صنعتوں میں لگانے کا عمل بالکل سست کردیا- 72-73 میں نجی سرمایہ کاری منفی 17ء 6 تھی جبکہ ریاستی سرمایہ کاری 252 فیصد سے بھی اوپر تھی- جبکہ 75-76 میں سرکاری سرمایہ کاری کا تناسب 196 فیصد جبکہ نجی سرمایہ کاری پھر بھی 26ء5 فیصد تھی- اور 76-77 میں جب سرمایہ دار ، جاگیر دار، ملاں، کمرشل لبرل اور بوتیک لیفٹ مل کر بھٹو کی حکومت ختم کرنے کے درپے تھے اور جی سرمایہ پھر منفی ایک اعشاریہ تین تھا اور پبلک سرمایہ کاری 35ء6 فیصد تھی-

بھٹو صاحب کی نیشنلائزیشن نے نہ تو سرمایہ دار گروپوں کی مکمل مناپلی ختم کی تھی اور نہ ہی انہیں تباہ و برباد کیا – بھٹو صاحب ایک مکس معشیت پر عمل پیرا تھے – ہاں انھوں نے پاکستان میں ایک حقیقی مڈل کلاس ، خوشخال ورکنگ کلاس اور پاکستان کے غریب متوسط کسانوں، دیہی اور شہری غریبوں کے حالات ضرور بہتر بنانے کا عزم کیا تھا-
پاکستان کی ایک چھوٹی سی مڈل کلاس میں سے کمرشل لبرل سیکشن جو 20 سے 22 صنعتی خاندانوں کی خدمت پر مامور تھا اور ایسے ہی اسی مڈل کلاس کا ایک اور سیکشن جو دائیں بازو پر مشتمل تھا اور اسے پاکستان کے بڑے بڑے جاگیردار امور صنعتکاروں کی حمایت حاصل تھی یہ سارے مل کر پاکستان میں ایوب خان کے زمانے میں جو عدم مساوات تھی اور پاکستان کی 65 فیصد صنعتی سرمائے پر قابض محض 20 سے 22 خاندانوں کے مفادات کا تحفظ کررہی تھی – انہیں پاکستان کی کروڑوں عوام جاہل، ان پڑھ ، گنوار لگتی تھی- اور آج بھی انہیں ایوب خان کا زمانہ سہنری دور گردانتی ہے۔ اور ان تمام حقائق کو چھپا جاتی ہے جو پاکستان میں صنعتوں ، بینکنگ سیکٹر ، تعلیم اور لیتھ، انشورنس سیکٹر ، سروسز سیکٹر سب کی نیشنلائزیشن کے وقت موجود تھے۔

پاکستان کی اشرافیہ اور مٹھی بھر اس زمانے کے لبرل نے 1967ء-68ء میں پیپلزپارٹی کے قیام کے وقت سے ہی پیپلزپارٹی کو چند سر پھرے نوجوانوں کی جماعت بتلا رہی تھی – جسے شک ہو تو وہ لائبریری میں جاکر اس زمانے کے انگریزی پریس کے اداریوں اور سیاسی ڈائریوں کا مطالعہ کرلے۔

1971ء میں پاکستان ٹوٹ چکا تھا اور پاکستان کی معشیت بہت بری حالت میں تھی، افراط زر 10 فیصد سے زائد تھا – بھٹو صاحب کی نیشنلائزیشن اور زرعی اصلاحات ے سبب پاکستان 1976ء میں افراط زر 6 فیصد تک لے آیا تھا- آپ کو اپنے پڑھنے والوں کو زرا یہ بھی بتانا چاہئیے تھا کہ جس وقت بھٹو صاحب کو اقتدار ملا تو 1972ء سے پوری دنیا میں بدترین کساد بازاری کا دور دورہ تھا- پوری دنیا میں جو صنعتی کمپنیاں تھیں وہ ‘قوت خرید کے سبب کاموڈیٹیز کی خرید میں بدترین گراوٹ’ کے سبب سے زوال کا شکار تھیں، اکٹر کے پاس اپنے ملازمین کو دینے کے لیے پیسے نہیں تھے اور دنیا بھر میں صنعتی کمپنیاں اپنے آپریشن بند کررہی تھیں- اس طرح کے بدترین حالات میں پاکستان کا پرائیوٹ صنعتی سیکٹر بھی بند ہوسکتا تھا لیکن نیشنلائزیشن نے اس صنعتی سیکٹر کو بند ہونے سے بچا لیا- صنعتی سیکٹر کے مسلسل کام کرنے کی وجہ سے پاکستان کی معشیت کی جو شرح نمو تھی وہ بہتر ہوتی چلی گئی – بھٹو صاحب کے اقدام سے جو صنعتی پیداوار تھی وہ ریاستی کنٹرول میں آگئی اور ریاست نے سخت کساد بازاری اور پروڈکشن لاگت زیادہ ہونے کے باوجود بھی صنعتوں کے پروڈکشن یونٹ بند نہ ہونے دیے اور اس سے لاکھوں صنعتی کارکن بے روزگار ہونے سے بچ گئے۔ صنعتی کارکنوں کا معیار زندگی بلند ہوا- بھٹو صاحب نے لیبر کالونیاں بناکر صنعتی کارکنوں کو رہائش فراہم کی- سرکاری صنعتی سیکٹر میں بھٹو صاحب نے یونین سازی کی اجازت دی تاکہ محنت کشوں کی سودا کاری کی صلاحیت بڑھ سکے- بھٹو صاحب کی نیشنلائزیشن نے انڈسٹریل ویلتھ کی ملکیت اور حصّہ داری میں پائی جانے والی بڑی تفریق کو ختم کیا- ایک اندازے کے مطابق 20 بڑے انڈسٹری ہآؤس صنعتی دولت کے 65 فیصد کے مالک تھے- یہ جو 20 بڑے صنعتی گھرانے تھے یہ پاکستان میں آنے والی ہر حکومت پر بھاری تھے۔ بھٹو صاحب کی نیشنلائزیشن صرف صنعتی سیکٹر تک نہیں تھی بلکہ اس نے ہیلتھ اور تعلیم کے شعبے میں پرآئیویٹ اسکول، کالجز، یونیورسٹیز کو بھی نیشنلائزڈ کیا اور ساتھ ساتھ یہ بھٹو صہحب تھے جنھوں نے بیسک ہیلتھ یونٹ سے لیکر ٹیرٹری ہسپتالوں کو نکشنلائز کیا اور پھر سرکاری بنیادی مراکز صحت سے لیکر دیہی مرکز صحت اور پھر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تا ٹیٹری ہسپتال قآئم کیے۔ بھٹو صاحب کی نیشنلائزیشن، زرعی اصلاحات اور مشرق وسطی، ایسٹ ایشیا، یورپ اور امریکہ بھیجوانے کی پالیسی نے پاکستان میں پہلی بار اربن اور دیہی مڈل کلاس کو جنم دیا- پاکستان کے اربن سنٹرز ميں ورکنگ کلاس کو بڑے پیمانے پر جنم دینے کا کریڈٹ بھی ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ پاکستان کے اندر جو امیر اور غریب کے درمیان کا خلا تھا اسے تو بھٹو نے کم کیا تھا –

Advertisements
julia rana solicitors london

پس نوشت : میں نے یہاں اتفاق فونڈری کی ایک پرانی تصویر شئیر کی ہے، اس شئیر کرنے کا ایک خاص پس منظر ہے ، نواز شریف نے قومی اسمبلی میں بہت سے دعوے کیے تھے جب ان کی منی ٹریل کا معاملہ سامنے آیا تھا، انکی جانچ پڑتال ہم پھر کسی وقت میں کریں گے۔
بھٹو کی نیشنلائزیشن میں بذات خود کوئی فالٹ نہیں تھا اور نہ ہی یہ پاکستان میں صنعتی، سروسز، تعلیمی ، بینکنگ، انشورنس ،ہیلتھ سمیت سب شعبوں کی مکمل نیشنلائزیشن نہیں تھا بلکہ ایک مکس معشیت کا تصور تھا – سرمایہ دار معشیت پر مکمل نجی کنٹرول چاہتے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ معاشی گروتھ کا سماجی بہتری کے ساتھ کوئی تعلق نہ رہے

Facebook Comments

عامر حسینی
عامر حسینی قلم کو علم بنا کر قافلہ حسینیت کا حصہ ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply