• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیوٹن کا روس کی قدیم ترین مسجد کا دورہ، قرآن پاک کا تحفہ وصول کیا

پیوٹن کا روس کی قدیم ترین مسجد کا دورہ، قرآن پاک کا تحفہ وصول کیا

روسی صدر پیوٹن نے روس کی قدیم ترین مسجد کا دورہ، قرآن پاک کا تحفہ وصول کیا۔

ترکیہ کی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری ویڈیو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے اور مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب کے حوالے سے روسی زبان میں بات کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کہہ رہے ہیں کہ قرآن مسلمانوں کے لیے مقدس ترین کتاب ہے اور دوسروں کو بھی اس کا احترام کرنا چاہیے۔ہم جانتے ہیں کہ دوسرے ممالک میں لوگ اس کا اس طرح احترام نہیں کرتے اور لوگوں کے مذہبی جذبات کا خیال نہیں رکھتے اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ ہمارے ملک کے آئین اور پینل کوڈ کے تحت یہ ایک سنگین جرم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ سویڈن میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز ایک ملعون مصری شہری نے مسجد کے باہر کھڑے ہو کر ناصرف قرآن پاک کی بے حرمتی کی بلکہ اس کی ایک کاپی نذر آتش بھی کی اور اس موقع پر پولیس کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے شخص کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply