پی آئی اے 70 حاجیوں کو چھوڑ کر جدہ روانہ

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائر لائن پی آئی اے کی پرواز 70 حاجیوں کو چھوڑ کر جدہ روانہ ہوگئی۔ قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے اور اس بار پی آئی اے کا جہاز ہی چھوٹا پڑ گیا ہے۔ کراچی کے جناح اٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز پی کے 2077 عازمین کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔ پیچھے رہ جانے والے تقریبا 70 مسافروں نے جناح حج ٹرمینل پر احتجاج کیا ہے جن میں خواتین اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں۔ طیارے میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز میں تمام مسافروں کو نہ بٹھایا ،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ تی کنیکی وجوہات کی وجہ سے پیش آیا، پرواز 2077 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے، جنہیں اب رات 10 بجے دوسری پرواز 731 کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply