کنگنا رناوت کی عمران خان سے اپیل

ناموربالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کے التجا کی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر بنائیں۔ بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتربنانے کے لئے اقدامات کریں کیونکہ دونوں ممالک میں درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث ہمارے جوان شہید ہوجاتے ہیں۔ انتخابات 2018 میں کامیابی کے بعد عمران خان کے قوم سے خطاب کے بارے میں کنگنا نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی تقریر کی تھی۔ کنگنا رناوت نے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے التجا کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار اور بہتر بنائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply