• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جوائے لینڈ : بین الاقوامی ایوارڈز میں بہترین فلم کیلئے نامزد

جوائے لینڈ : بین الاقوامی ایوارڈز میں بہترین فلم کیلئے نامزد

پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو انڈیپنڈنٹ سپرٹ ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فلم کے لیے نامزد کر لیا گیا۔

انڈیپنڈنٹ سپرٹ ایوارڈز نے گزشتہ روز نامزدگیوں کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق بہترین بین الاقوامی فلم کیٹیگری میں پاکستانی فلم کا مقابلہ میری کریوٹزر کی کارسیج ، مارٹیکا رامیرز ایسکوبار کی لیونر وِل نیور ڈائی ، ڈیوی چو کی ریٹرن ٹو سیول اور ایلس ڈیوپ کی سینٹ اومر سے ہو گا۔ایوارڈز امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 4 مارچ 2023 کو منعقد کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ فلم کا میوزک عبداللّٰہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply