این اے 131 پر تحریک انصاف کے ہی 2 امیدوار آمنے سامنے

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) این اے 131 سے خالی ہونے والی عمران خان کی نشست پر تحریک انصاف کے ہی 2 امیدوار آمنے سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131 سے خالی ہونے والی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نشست پر پی ٹی آئی کے اپنے ہی 2 مضبوط رہنما ولید اقبال اور ہمایوں اختر آمنے سامنے آگئے، ذرائع کے مطابق الیکشن سے قبل عمران خان نے ولید اقبال کو ٹکٹ سے محروم رہ جانے پر ضمنی الیکشن این اے 131 سے لڑانے کا وعدہ کیا تھا جب کہ ہمایوں اختر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو انہوں نے بھی این اے 131سے ضمنی الیکشن لڑنے کی شرط رکھی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ولید اقبال اور ہمایوں اختر نے قیادت سے گرین سگنل ملے بغیر انتخابی مہم شروع کردی تاہم این اے 131 میں پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے معاملہ پارٹی قیادت پر چھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 131 میں چیئرمین تحریک عمران خان نے سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو انتہائی کم مارجن سے شکست دی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply