• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے،نامزد گورنر سندھ

گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے،نامزد گورنر سندھ

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنانے اور اخراجات کم سے کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم عمران خان کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے حقیقی تبدیلی لائیں گے، گورنر ہاؤس ایک تاریخی عمارت ہے اسے منہدم نہیں کریں گے بلکہ تعلیمی ادارہ بنائیں گے اور ابتدائی طور پر اس میں کوئی انسٹی ٹیوٹ یا لائبریری بنانے کا ارادہ ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں متحرک گورنر رہوں گا، گورنر ہاؤس میں نہیں رہوں گا، سندھ کے دور دراز علاقوں میں جاؤں گا اور وہاں کے حالات کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی سندھ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بن کر ابھری ہے اس لیے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تحریک انصاف سے ہوگا۔ نامزد گورنر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے ہم ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لائیں گے اور منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیں گے، کرپشن کا خاتمہ کریں گے کیونکہ بدعنوانی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply