فیس بُک سے پیسے کمانے کا طریقہ،آپ بھی سیکھ لیں

سماجی رابطے کی مقبول پلیٹ فارم فیس بک سے اب ہر کسی کے لیے پیسے کمانا آسان ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے تمام صارفین کے لیے پروفیشنل موڈ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی مدد سے وہ اس پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

پروفیشنل موڈ کا استعمال کرتے ہوئے اب صارفین فیس بک سے اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

پروفائل کو پروفیشنل موڈ پر تبدیل کرنے کے بعد صارفین کو اینالیٹکس ٹولز اور آمدنی کے حصول میں مددگار فیچرز جیسے فیس بک ریلز پلے بونس پروگرام تک رسائی مل جائے گی، جہاں وہ اپنی مختصر ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔

Meta Introduces Professional Mode For Facebook Profiles

پروفیشنل موڈ سے صارفین ریلز، لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ کے فالوورز سے براہ راست رقم حاصل کرنے کے پروگرام اسٹارز تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کمپنی کی جانب سے پروفائل پروفیشنل موڈ کی آزمائش دسمبر 2021 میں امریکا میں شروع کی گئی تھی اور اب تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply