ایف آئی اے امیگریشن نےسیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے مختلف پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کرکے لیبیا سےآنے والے 21 مسافروں کو کمپوزیٹ سرکل منتقل کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نےلیبیا سے آنے والے 21 مسافروں کو کمپوزیٹ سرکل گجرات اور گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔21 مسافروں میں سے 11 ملزمان نے پاکستان آنے کے لئے مختلف پاکستانی پاسپورٹس کا استعمال کیا۔ گرفتار ملزمان نے مذکورہ پاسپورٹس مختلف ایجنٹوں سے حاصل کئے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے غیر قانونی طریقوں سے لیبیا سے اٹلی جانے کی کوشش کی۔
ملزمان نے مختلف ایجنٹوں کو 22 لاکھ سے 26 لاکھ روپے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک اٹلی جانے کیلئےدئیے۔ گرفتار ملزمان میں مدثر جاوید، اویس افضل، اسامہ افضل، حامد، محمد سعید، زین علی، حسیب نواز، وسیم قیصر، فیضان علی اور یاسر محمود شامل ہیں۔ گرفتار 11 ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے کمپوزٹ سرکل گجرات اور گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔دیگر 10 مسافروں کو بھی ایجنٹوں کی نشاندہی کے لئے کمپوزٹ سرکل گجرات اور گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں