سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے۔
سینئر ادا کار سہیل اصغر کچھ ایک ہفتے سے علیل اور ہسپتال میں داخل تھے، ان کا ڈیڑھ سال قبل بڑی آنت کا آپریشن بھی ہوا تھا۔
سہیل اصغر کے اہل خانہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل نماز عصر کے بعد کراچی بحریہ ٹاون میں ادا کی جائے گی۔
Advertisements

سہیل اصغر نے لاہور سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں چاند گرہن، دکھ سکھ، خدا کی بستی، کاجل گھر اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں