• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سویڈن:قرآن پاک کی بےحرمتی کاواقعہ،جدہ میں آج اوآئی سی کاہنگامی اجلاس

سویڈن:قرآن پاک کی بےحرمتی کاواقعہ،جدہ میں آج اوآئی سی کاہنگامی اجلاس

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ناپاک واقعے کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس سعودی عرب نے طلب کیا، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی مؤقف اپنایا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلم اور عرب دنیا سمیت دیگر ممالک نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے، سویڈش سفیروں کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا، بعض مسلم ممالک نے ردعمل میں اپنے سفیروں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ ایران اور عراق سمیت مسلم ممالک میں اس واقعے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply